1 جولائی، 2015، 5:11 PM

انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ افخم نے انڈونیشیا میں ہوائی جہاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ افخم نے انڈونیشیا میں ہوائی جہاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 101 مسافروں سمیت113  افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ 

News ID 1856278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha